بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے کا پروڈیوسر بننے کا فیصلہ

پیر 11 جنوری 2016 15:13

بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے کا پروڈیوسر بننے کا فیصلہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اداکاری کے اب پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بالی ووڈ اداکار ویوک اوبرائے نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 میں انڈرورلڈ مافیا پر بننے والی فلم”کمپنی“ سے کیا جس سے انہوں نے خوب شہرت حاصل کی جب کہ متعدد فلموں میں مختلف کردار نبھانے کے باوجود ویوک اوبرائے منفی کردار میں ہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم اب انہوں نے اداکاری کے میدان میں خود کو منوانے کے بعد پروڈیوسر بننے کی ٹھان لی ہے۔

(جاری ہے)

ویوک اوبرائے کا کہنا تھا کہ رواں سال فلم پروڈیوس کروں گا جس کے لیے اپنی پروڈکشن کمپنی بنانے میں مصروف ہوں جب کہ فلم بنانے کے لیے 2 سے 3 اسکرپٹ موجود ہیں جس میں سے بہترین اسکرپٹ پر فلم بناوٴں گا۔