بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے ‘ مخدوم سید احمد محمود

پیر 11 جنوری 2016 15:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، بینظیر بھٹو نے ملک میں خوشحالی کے جو خواب دیکھے تھے بلاول بھٹو انکو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پارٹی کے بانی چیئرمین شہیدذوالفقار علی بھٹوکی 88 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین،پیپلز لیبر بیور پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل سمیت مختلف اداروں کی ٹریڈ یونیز سے وابستہ مزدور رہنماء اور پارٹی کے دیگر عہدیداراں کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتی ہے لیکن موجودہ حکومت کی انتقامی اور بدنیتی پر مبنی پالیسیوں کے باعث صوبوں اور وفاق میں بداعتمادی بڑھ رہی ہے سیاسی جوڑ توڑ کے لیے پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہون نے کہا کہ من پسند احتساب ، دوہرا معیار اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی بدترین قسم کی کرپشن ہے، کسی فرد یا ادارے اور مذہب کے نام پر انتہاء پسندوں کو زبردستی اقتدار پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ملکی قوانین پر آئین ہی کے تناظر میں نظر ثانی کر سکتی ہے تاہم اسے قانون سازی کا اختیار ہے۔

آئین کے مطابق قانون سازی کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے 18ویں ترمیم کے تحت تمام صوبوں کو خود مختاری دی لیکن موجودہ حکومت صوبوں کو مالی اور دیگر و سائل کی تقسیم کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہی یہ عمل خطرناک ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی چائناء پاکستان اکنامک کا ریڈور کو تکرری نہیں بننا چاہتی لیکن اس 46 ارب ڈالرز کے میگا منصوبے میں منصوبے میں بلوچستان اور کے پی کے اور جنوبی پنجاب کے حقوق کو یقینی بنایا جائے، پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی پارٹی ہوتے ہوئے چائنا اکنامک کاریڈور جیسے اہم منصوبے کو بے فائدہ اور تکراری بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیگی۔

عبدالقادر شاہین نے کہا کہ جب تک ادارے اپنی حدود میں رہیں گے مسائل پید ا نہیں ہونگے رینجرز نے امن قائم کیا ہے تاہم اس کو دیئے گئے اختیارات سندھ اسمبلی سے زیادہ نہیں ہو سکتے، نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد نہ ہو نا وفاق کی نا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت داعش حکومت کیخلاف بھی کاروائی کرے، ماڈل ٹاؤن لاہور کے واقعہ سمیت جو بھی سنگین دہشتگردی کے واقعات ہیں ان کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریبوں کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

معاشی تنگ دستی اور بدترین مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا آئے دن خود کشیاں کرنا شریف برادران کے منہ پر طمانچہ ہے۔ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔سابق صدر رواں سال واپس آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :