صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کیلئے جاری انٹرویوز روکنے کیلئے درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

پیر 11 جنوری 2016 15:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی چار جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے جاری انٹرویوز روکنے کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت نے من پسند پروفیسرز کو وائس چانسلرز کے عہدے پر تعینات کرنے کے لئے قوانین تبدیل کر دئیے، معاملہ عدالت عالیہ میں زیر التوا ء ہونے کے باوجود حکومت نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے وائس چانسلرز کے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اور امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کرنے کے بجائے فون کال کے ذریعے بلایا جا رہا ہے، قوانین کے تحت وائس چانسلرز کی تعیناتی سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے، قانون کے برعکس قائم کی جانے والی سب کمیٹی کو کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے پنجاب یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی سرگودھا اور لاہور یونیورسٹی فار ویمن کے وائس چانسلرز کو قوانین میں غیرقانونی ترامیم کر کے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی فیصلہ آنے تک وائس چانسلر کی تقرریوں کے لئے امیدواروں سے ہونے والے انٹرویوز روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت کو 13جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :