کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ‘ عرفان قیصر شیخ
پیر 11 جنوری 2016 15:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) چےئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی خواتین کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے، ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، ہماری بچیاں بھی ٹیوٹا اداروں میں داخل ہو کرہنر مند بنیں کیونکہ ہماری قومی ترقی کا خواب ہنر مند افراد کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کیلئے شروع کئے جانے والے کورس کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، شیر علی، محمد مقصود، مصطفی کمال پاشا، فاروق چیمہ، عائشہ قاضی، ڈاکٹر سید افتخار حسین، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شامل تھے ۔(جاری ہے)
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ بیوٹیشن سیکٹر اس وقت ایک اہم حیثیت حاصل چکا ہے۔
ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) نجی شعبے کے تعاون سے بیوٹیشن کے جدید شارٹ کورس متعارف کروائے گی جس سے بیوٹیشن شعبہ سے منسلک 1500سے 3000خواتین سالانہ تربیت حاصل کرسکیں گی۔ اس کورس کوابتدائی طور پر لاہور میں اور کامیاب تکمیل کے بعد اسے پنجاب بھر کے دیگر اضلا ع میں بھی شروع کیا جائے گا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ٹیوٹا بیوٹیشن سیکٹر کی ضروریات کے مطابق خواتین کو تربیت فراہم کر رہی ہے۔ اس کورس میں داخلہ لینے کیلئے میٹرک پاس خواتین اہل ہونگی جنہوں نے پہلے سے بیوٹیشن کا کورس کیا ہو اہے۔اس میں میک اپ،بالوں اور جلد کی نگہداشت کے متعلقہ میٹریل کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.