حکومت ایران سعودیہ تنازع میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے، علی عباس بخاری

پیر 11 جنوری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایران سعودیہ تنازع میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے پاکستان کی عوام پہلے ہی افغان جنگ کا خمیازہ بھگت رہی ہے اور دہشت گردی کی عفریت سے نبٹنے کے لئے کئی قیمتی جانوں کی قربانی دے چکی ہے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی حکومتیں مسلم امہ کو متحد کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، دونوں ممالک میں سے کسی ایک کی طرف جھکاؤ امت مسلمہ کے لئے نقصان دہ اور خارجہ پالیسی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 34 ممالک کے اتحاد میں شمولیت پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان اختلافات نے عالم اسلام کے دشمنوں کا ایجنڈا مکمل کردیا ہے۔سعودی ایران تنازع میں پاکستان کا غیر جانبدار رہنا ہی قومی مفاد میں ہوگا۔