زیڈان کی حریف کلبوں کو وارننگ
پیر 11 جنوری 2016 16:32
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حریف کلبوں کو وارننگ دے دی، زیڈان بولے اب ریال میڈرڈ کا سامنا کرتے ہوئے حریف کلب کو بہت سوچ سمجھ کر میدان میں اترنا ہوگا۔
(جاری ہے)
زین الدین زیڈان کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ کے پاس کیا نہیں ہے، دنیا کے بہترین اسٹرائیکرز، مضبوط دفاع، بہترین مڈفیلڈرز ہیں بس ان کو استعمال کرکے لالیگا پر چھا جانا چاہتے ہیں، زیدان نے دعویٰ کیا کہ میری کوچنگ میں حریف کلبس ریال میڈرڈ کا سامنا کرتے ہوئے گھبرائیں گے۔
زین الدین زیڈان نے ریال میڈرڈ کے کپتان رونالڈو کی تعریف کی، گریتھ بیل کو سراہا، اور کریم بینزیما کے گن بھی گائے۔زیڈان نے کہا کہ ہر دن نیا چیلنج ہوگا، ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں کا مجموعہ ہے شائقین حوصلہ رکھیں میں اسٹارز کو ایک لڑی میں پرو دوں گا اور کھلاڑیوں کو بھی کہتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلیں کیونکہ اگر ٹیم نہیں تو کوئی اسٹار اسٹار بھی نہیں رہتا۔اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کا اگلا امتحان ہفتے کو ہوگا۔ زیڈان کہتے ہیں ٹیم ہر میچ کے بعد بہتر ہوتی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.