کاہینہ کا چھا سبزی منڈی میں فائرنگ 1شخص جا ں بحق ، 2 زخمی، 4ملزمان گرفتار

پیر 11 جنوری 2016 16:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) کاہینہ کا چھا سبزی منڈی میں فائرنگ کرکے 1شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کرنے والے 4ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے جبکہ فائرنگ کے واقع کا مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی تاحال مفرر ہے۔ پولیس کے مطابق باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل سبزی منڈی کاہنہ کاچھا میں ملزمان نے فائرنگ سے جاوید نامی شخص قتل جبکہ 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ تشتر کالونی پولیس سٹیشن کے مطابق 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقع کا مرکزی ملزم حاجی شفیق اور بابر تاحال فرار ہیں ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :