سستی روٹی سکیم اور دانش سکول منصوبے حکمرانوں کی میگا کرپشن کی روشن مثال ہیں ،محمد جمیل ملک

پیر 11 جنوری 2016 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ سستی روٹی سکیم اور دانش سکول منصوبے حکمرانوں کی میگا کرپشن کی روشن مثال ہیں مگر اعلیٰ عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے نے اربوں روپے کی اس کرپشن کا آجتک کوئی نوٹس نہیں لیا،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا سرکاری خزانے کوشیر مادر سمجھ کرمخصوص لوگوں میں لٹایا جارہا ہے اورعوام پر عائد کئے گئے ٹیکسوں سے حاصل ہونیوالی آمدنی حکمرانوں کی میگا کرپشن کی نذر ہورہی ہے،ملکی خزانہ خالی کرنے کے باوجود بھی لٹیروں کا پیٹ نہیں بھرا اورقوم کو غیر ملکی قرضہ جات میں جکڑا جارہا ہے،جس صوبے میں نابینا افراد ہی سڑکوں پر نکل کر حکومت کیخلاف احتجاج کررہے ہوں وہاں گڈ گورنس کے دعوے قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہی ہوسکتے ہیں،سستی روٹی سکیم اور دانش سکول جیسے ناکام منصوبوں نے پنجاب کا بھرکس نکال دیا ،کرپشن کی نذر ہونیوالے اربوں کے فنڈزصحت ،تعلیم اور عوامی بھلائی کے دیگر منصوبوں پر خرچ کئے جاسکتے تھے، مگر خادم اعلیٰ پنجاب کی ضد اور ہٹ دھرمی نے صوبے کی مجموعی ترقی کوبریک لگادئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :