بھارت میں خواتین کی عصمت دری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

پیر 11 جنوری 2016 16:59

بھارت میں خواتین کی عصمت دری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) .بھارت میں خواتین کی عصمت دری کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا،ریاست ہریانہ کے گڑ گاؤ ں میں ایک فوجی جوان سمیت پانچ افراد نے 22 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی،پولیس نے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ایک فوجی جوان نے خاتون کو بہانے سے بلایااور پھر اپنے دیگر چار ساتھیوں سمیت خاتون کو اغوا کرکے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ،جبکہ متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :