پیاف نے پی ایس ایکس پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کو خوش آئند قرار دیدیا

پیر 11 جنوری 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ پیاف نے پی ایس ایکس پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ قائم مقام چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا قیام ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب پاکستان کی معیشت میکرو اکنامک انڈیکیٹرز کے لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایکس کا قیام موجودہ حکومت کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کا مظہر ہے اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ کو ملک کی معاشی ترقی کی طرف ایک اور بڑھتا ہوا قدم ہے۔ ایسے وقت جب ملک میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولت فراہم کرے گا۔ وائس چیئر مین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ ایک مظبوط معیشت کے لئے ایک مظبوط کیپٹل مارکیٹ ایک مظبوط بنیاد ثابت ہو سکتی ہے۔ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا او ر نئی صنعتوں کا قیام بھی عمل میں آے گا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آے گی ۔

متعلقہ عنوان :