حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کوئی بھی دباؤ قبول نہ کرے ،منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرے ‘لاہو رچیمبر
پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی
پیر 11 جنوری 2016 17:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کوئی بھی دباؤ قبول نہ کرے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت میں مکمل کرے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ اگرچہ کچھ حلقوں کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر درست سوالات کیے جارہے ہیں لیکن کچھ عناصر کی جانب سے اس اہم منصوبے کے خلاف باتیں کرنا درست نہیں کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان کو تجارت و سرمایہ کاری کا مرکز بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہر قیمت پر مکمل کرے کیونکہ اس کے خلاف وہی لوگ ہیں جنہوں نے کالاباغ ڈیم کو متنازعہ بنایا اور پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم نہیں دیکھنا چاہتے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ اس عظیم الشان منصوبے سے پاکستان کو ہونے والے فوائد کا احاطہ کرنا مشکل ہے، چین پہلے ہی پاک چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گوادر پورٹ، توانائی، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور انڈسٹریل پارکس کی جانب خاص توجہ دی جارہی ہے جبکہ اس منصوبے کے تحت زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، فنانس اور ایجوکیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، پاکستان بے پناہ چینی سرمایہ کاری کے بعد معاشی طور پر بہت مستحکم ہوجائے گالیکن اہداف حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور چین کا نجی شعبہ پوری طرح متحرک ہو۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.