معین خان کا ہواوے میٹ ایس کے ساتھ کراچی کیلئے سفر کا آغاز

پیر 11 جنوری 2016 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء ) ولولہ انگیز مہم جو معین خان نے خنجراب درہ سے شروع ہونے والی مائی ہواوے،مائی پاکستان کی 100روزہ مہم کے حتمی مرحلے میں کراچی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ملک میں موبائل مارکیٹ کے لیڈنگ برانڈ ہواوے نے ملک کے خوبصورت مناظر کیمرے میں بند کرنے کی مہم شروع کی تھی جس میں معین خان نے بذریعہ بائیسکل اپنے ساتھی ہواوے کے میٹ ایس کیمرے کے ساتھ ملک بھر کے مختلف علاقوں کی مہم پر مبنی سفر کیا اور اس سفر کے دوران مناظر کیمرے میں بند کرنے کیلئے ہواوے میٹ ایس ان کا ساتھی بنا۔

معین خان نے اتوار کے روز پاکستان کا دل قرار دیئے جانے والے شہر لاہور سے کراچی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کیا اور یوں خنجراب درہ سے شروع ہونے والی اس مہم کے حتمی مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

معین خان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے حوالے سے بہت سے لوگوں کیلئے متاثر کن شخص کی حیثیت اختیار کرگئے ہیں۔معین خان نے اپنے اس سفر کے دوران ملک کے محسور کن اور خوابیدہ مناظر کی عکس بندی کرکے اپنے تجربات کو مہمانوں اور اپنے توانا نوجوان چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

اس مہم کے آخری مرحلے میں معین خان اور ہوواے میٹ ایس کے ساتھ ایک ریڈیو چینل میڈیا پارٹنر کی حیثیت سے موجود ہوگا جہاں معین خان کے ایڈوینچر اور متاثر کن سفر کی براہ راست کمنٹری پیش کی جائیگی۔ایف ایم98کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہواوے اس سفر کی روداد سننے والوں کو قیمتی و دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا۔ایف ایم98اس سلسلے میں ایک مقابلے کا انعقاد کرے گا جس میں سننے والوں سے آسان سوالات کئے جائینگے اور سوالات کا درست جوبات دینے والوں میں فلموں کے پیکیج ٹکٹس تقسیم کئے جائینگے۔

ہر پیکیج میں فلموں کے چار ٹکٹس موجود ہونگے تا کہ جیتنے والے اپنی پسندیدہ فلموں سے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں،یہی نہیں بلکہ مائی ہواوے،مائی پاکستان مہم کے اس آخری مرحلے میں شرکاء کو ہواوے میٹ ایس جیتنے کے مواقع بھی ملیں گے۔ہواوے یہاں یہ بات بھی بتانا ضروری سمجھتا ہے کہ اس مقابلے کے جوابات سوشل میڈیا پر ہواوے پاکستا ن کے اکاؤنٹ پر پہلے ہی دستیاب ہیں اور اب یہ ایک ایسا کھیل ہے جہاں مقابلے میں شریک افراد مائی ہواوے،مائی پاکستان سے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرکے انعامات جیتنے کے بہتر مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔

ہواوے نے اس مہم کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی ایک پر امن اور لوگوں کا استقبال کرنے والے ملک کی حیثیت سے شناخت اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور 100روزہ یہ مہم ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی اور واحد مہم ہے جس میں پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کی تصویر کشی کرکے دنیا بھر کو پاکستان کے حوالے سے ایک مثبت پیغام پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :