جناح ہسپتال کے برن یونٹ کو مکمل طور پرآپریشنل کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
برن یونٹ کے سات میں سے پانچ آپریشن تھیٹرز فنکشنل ہیں، آئی سی یو کو فنکشنل کرنے کے لیے اینستھیزیاکے ڈاکٹرز درکار ہیں
پیر 11 جنوری 2016 18:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال کابرن یونٹ محدود پیمانے پر کام کررہاہے اور اس کے سات میں سے5آپریشن تھیٹرز فنکشنل ہیں ، برن یونٹ کو اس کی استعاعت کار کے مطابق مکمل آپریشنل کرنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں جناح ہسپتال کے برن یونٹ کو اس کی کیپسٹی کے مطابق فنکشنل کرنے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ محمود حسن، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر محمود شوکت، پراجیکٹ ڈائریکٹر جناح برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر شفقت نے شرکت کی۔(جاری ہے)
پروفیسر معظم تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ برن یونٹ کے سات میں سے پانچ آپریشن تھیٹرز آپریشنل ہیں اور برن یونٹ کے 75میں سے 50بیڈز زیر استعمال ہیں۔
پروفیسر معظم تارڑ نے کہا کہ برن یونٹ کا آؤٹ ڈور بھی کام کررہاہے اور اس یونٹ میں برن کیسزکا علاج معالجہ جاری ہے تاہم سیریس برن کیسز کا علاج و آپریشن شروع کرنے کے لیے انہتائی نگہداشت(آئی سی یو)وارڈ کو فنکشنل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برن یونٹ کے لیے منظور شدہ 314آسامیوں میں سے264پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں اور آئی سی یو کو چلانے کے لیے اینستھیزیا کے ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ نے ہدایت کی کہ جناح ہسپتال کے برن یونٹ کے آئی سی یو کو فنکشنل کرنے کے لیے فوری طور پر اینستھیزیاکے 10پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کی سیٹیں پیدا کرنے کے لیے کیس تیار کیا جائے تاکہ اس کی جلد از جلد منظوری لے کر جناح ہسپتال کے برن یونٹ کو اس کی کیپسٹی کے مطابق فنکشنل کیا جاسکے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت نے برن یونٹ کے لیے100ملین روپے کی خوصی گرانٹ مہیا کردی ہے اور انہتائی نگہداشت وارڈ کو چالو کرنے کے لیے جلد پی جی ٹرینی ڈاکٹرز مہیا کردئیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.