بھارت، تامل ناڈو میں بل فائٹنگ سے مشابہ کھیل جلّی کٹّو پر سے پابندی اٹھانیکا فیصلہ عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج

پیر 11 جنوری 2016 19:02

بھارت، تامل ناڈو میں بل فائٹنگ سے مشابہ کھیل جلّی کٹّو پر سے پابندی ..

تامل ناڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) بھارت میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے حکومت کی جانب سے ریاست تامل ناڈو میں بل فائٹنگ سے مشابہ کھیل جلّی کٹّو پر سے پابندی اٹھانے کے فیصلے کو عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کر دیا ہے۔جلی کٹو ریاست تمل ناڈو میں صدیوں سے انتہائی مقبول کھیل چلا آ رہا ہے۔بھارت کی سپریم کورٹ نے منگل کو درخواست کی سماعت کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال جنوری میں منعقد ہونے والے اس میلے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بھینسوں کا پیچھا کرتے ہیں تاکہ ان کے سینگوں میں بندھے انعامات پکڑ سکیں۔سپریم کورٹ نے 2014 میں جانوروں کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کھیل پر پابندی عائد کر دی تھی۔اپنے حکم میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ بھینسوں کو کھیل میں استعمال کرنے سے ان جانوروں کو ’شدید تکلیف‘ پہنچتی ہے اور یہ عمل ملک کے جانوروں پر مظالم کی روک تھام کے قانون کے تحت مجرمانہ ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد گذشتہ سال یہ کھیل منعقد نہیں ہوا تھا۔پیر کو بھارت کے اینیمل ویلفیئر بورڈ اور جانوروں کے حقوق کی تنظیموں نے اس ’ظالمانہ کھیل‘ کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں چھہ درخواستیں جمع کروائیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :