اداکار احسن خان کی انگریزی میں مہارت رکھنے والے بزرگ کیساتھ ایک اور ویڈیو جاری

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 19:43

اداکار احسن خان کی انگریزی میں مہارت رکھنے والے بزرگ کیساتھ ایک اور ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) اداکار احسن خان نے انگریزی میں مہارت رکھنے والے بزرگ کیساتھ ایک اور ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار احسن خان کی جانب سے انگریزی زبان میں مہارت رکھنے والے ایک بزرگ فقیر کیساتھ نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں احسن خان نے بتایا ہے کہ یہ بزرگ اب اپنے ایک رشتہ دار کیساتھ ہیں اس لیے ان کیلئے پریشان ہونے والے افراد بے فکر ہو جائیں۔ جبکہ بزرگ نے انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے احسن خان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے جن میں انہوں نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ اور اداکار کے بارے میں بتایا۔ بزرگ نے مزید کیا کہا؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے: