پاکستان کی بھارتی ہوائی اڈے پر حملے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل ،رپورٹ بھارت کو فراہم کردی گئی
پیر 11 جنوری 2016 19:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھارت کو فراہم کردی ، بھارت کی جانب سے جواب جلد ملنے کی توقع ہے۔پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان نے پٹھانکوٹ حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ بھارت کو فراہم کردی ہے ۔بھارت میں پٹھانکوٹ ایئر بیس پر 2 جنوری کو حملہ ہوا۔
بھارت نے پاکستان کو حملہ آوروں سے متعلق کچھ فون نمبرز فراہم کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حملہ آوروں نے بہاولپور سے ان نمبرز سے بات کی تھی ، پاکستان تحقیقات کرے۔(جاری ہے)
بھارت کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کالعدم جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی اداروں نے بھارتی معلومات کی روشنی میں فوری تحقیقات شروع کر دی تھیں اور اب ابتدائی رپورٹ بھارت کو بھجوا دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جو فون نمبرز فراہم کیے ، وہ غیر رجسٹرڈ ہیں، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔بھارت سے پٹھانکوٹ واقعہ پر مزید شواہد اور ثبوت بھی مانگے گئے ہیں ، امکان ہے کہ بھارت کا جواب جلد مل جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹھانکوٹ واقعہ کے بعد پنجاب کے شہر بہاولپور میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.