آئندہ عام انتخابات میں حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا،حکمران اور کرپشن ملک کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ،چودھری خالد محمود

پیر 11 جنوری 2016 20:31

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے ۔حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔آئندہ عام انتخابات میں حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا ۔حکمران اور کرپشن ملک کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔انتخابی نظام کرپٹ ہوچکا ہے ۔شفاف الیکشن کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ۔

ن لیگ نے جمہوریت کی بجائے بادشاہانہ طور اپنایا ہوا ہے ۔کرپشن نے ملک کو دہشت گردوں کی جنت بنادیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کی مقبولیت سے پریشان ہوکر پلاننگ کے تحت ن لیگ نے خود میدان میں اتارا ہے لیکن تحریک انصاف دونوں جماعتوں کی نورا کشتی نہیں چلنے دے گی ۔خالد گجر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر صوبوں کو ان کا حق دیا جائے ۔لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہ ہونا بڑا المیہ ہے ۔حکومت بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے روڈ ٹرین منصوبوں کے پیچھے پڑی ہوئی ہے ۔ٹرین منصوبے عوام دوست نہیں،اورنج ٹرین کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :