جرائم کی شرح میں اضافہ،73ہزا ر سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع
پنجاب میں جرائم میں اضافہ اور اشتہاریوں کے کھلے عام پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ‘ رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی
پیر 11 جنوری 2016 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ اور 73ہزار سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا ہے ۔اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں اضافہ اوربڑی تعداد میں اشتہاریوں کے کھلے عام دندناتے پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ ناکام ہے ۔
اشتہاری اورڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں عوام اپنے گھروں کے دہلیز پر، بازاروں اور پبلک مقامات پر بھی محفوظ نہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے دعوؤں کے باوجود جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے ۔(جاری ہے)
اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کی تعداد 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ان اشتہاریوں میں سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب240ملزمان بھی شامل ہیں جن کے نام بلیک بک میں بھی درج ہیں جبکہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 109ملزمان بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہے جو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے ہیں ۔ یہ تمام ملزمان تاحال آزاد پھررہے ہیں۔ان کی گرفتاری تک عوام عدم تحفظ کاشکار رہیں گے اس لیے ان ملزمان کی گرفتاری کے خلاف خصوصی آپریشن اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.