پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے پنجاب کی مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے 14 ارب 73کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی

پیر 11 جنوری 2016 21:05

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے23 ویں اجلاس میں مختلف ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کل 7ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر14ارب 73کروڑ 12 لاکھ 62ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمدجہانزیب خان نے کی جبکہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے23 ویں اجلاس میں جن7ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع بہاولپور میں واٹر سپلائی کی جاری سکیموں میں پائپ لائن کی توسیع کیلئے 71 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار روپے، پنجاب ایریگیٹڈ ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروگرام کے منصوبے کی تیاری (پی سی II)کیلئے 1 ارب 1 کروڑ 70 لاکھ روپے، ضلع و تحصیل راولپنڈی میں پاپن ڈیم کی تعمیر کیلئے 6 ارب 2کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار روپے، ضلع گجرات تحصیل کھاریاں میں کڈہالہ تا مالکی برآستہ آچ تا غلام چوک تا کھرانہ لمبائی 16.27 کلومیٹر روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 29 کروڑ 57 لاکھ 90 ہزار روپے، ضلع بھکر میں لاہور جڑانوالہ فیصل آباد، جھنگ بھکر دریا خان آرٹ 3 روڈ (271.82 تا 379.64 ) روڈ کی کشادگی و بہتری(ترمیمی) کیلئے 2 ارب 11 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار روپے، ضلع سرگودھا اور خوشاب میں ساہیوال سے لنگر والا پتان کے مقام پر دریائے جہلم کے بڑے پل کی تعمیر کیلئے 2 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ 71 ہزار روپے ، ضلع میانوالی اور جنڈ (ضلع اٹک) کے درمیان روڈ اور بڑے پل کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 2 ارب 36کروڑ 96 لاکھ 74 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :