پنجاب حکومت کا بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی میئرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر چیئرمین منتخب ہونے والوں کو ضلع کونسل کا چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ، میئرز اور ڈپٹی میئرز بننے کی اجازت دینے کے لئے بلدیاتی ترمیمی بل لایاجائیگا ، ذرائع

پیر 11 جنوری 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی میئرز کی تعداد بڑھانے اور مخصوص نشستوں پر چیئرمین منتخب ہونے والوں کو ضلع کونسل کا چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین ، میئرز اور ڈپٹی میئرز بننے کی اجازت دینے کے لئے بلدیاتی ترامیمی بل لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

11 جنوری۔2016ء کو بتایا کہ پنجاب کی وزارت قانون نے اس تجویز پر غور شروع کردیا جس کے تحت بلدیاتی قوانین میں ترامیم کا ایک بل اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا اس بل کے تحت یونین کونسل کا الیکشن لڑے بغیر مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چیئرمین بھی ضلع کونسل کے چیئرمینز اور میئرز کا الیکشن لڑنے کا اہل قرار پائیں گے ۔ اس قانون نفاذ کے لئے صلاح و مشورہ جاری ہے اور جلد حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔( م د)

متعلقہ عنوان :