ایران اور سعودی عرب کی کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کی جائیں، تنازعات کے حل کیلئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے ،ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے کو جلانا افسوسناک ہے،مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا امریکی ایجنڈا ہے
انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی کا مسلم حکمرانوں کو خط
پیر 11 جنوری 2016 21:26
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء ) انجمن طلباء اسلام لاہور ڈوثیرن کے ناظم محمد اکرم رضوی نے تمام مسلم حکمرانوں کو خصوصی خط ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں کریں۔ مسلم ممالک کے تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر ایران سعودی تنازعہ کا حل نکالا جائے۔
ایران میں سعودی عرب کے سفارتخانے کو جلانا افسوسناک ہے۔ مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا امریکی ایجنڈا ہے۔ایران اور سعودی عرب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بات چیت سے تنازعات کو حل کریں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کو مسلمانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔(جاری ہے)
مسلم ممالک آپس میں لڑ کر دشمن کو خوش نہ کریں۔
۔امریکہ میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قد غن لگائی جارہی ہے۔ایران سعودی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کیلئے اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں سرگرم ہو چکی ہیں۔ ایران سعودی تنازعہ سے امت مسلمہ کو نا قابل تلافی نقصان ہو گا۔ مسلم حکمران ایران سعودی کشیدگی پر خامو ش تماشائی نہ بنیں۔ تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری عالم اسلام کی ضرورت ہے۔اکرم رضوی نے خط میں مزید لکھا ہے کہ اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شام ،عراق اور ایران کو بھی شامل کیا جائے اور عالمی سطح پر متحدہ مسلم بلاک تشکیل دیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران اور سعودی کشیدگی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں اضطراب ہے اس لئے ایران سعودی کشیدگی سے اسلام دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان ایران اور سعودی عرب کے ہنگامی دورے کریں۔مسلم امہ کو تقسیم ہونے سے بچانا ہو گا۔ عالم اسلام کا سعودی اور ایرانی بلاک میں تقسیم ہونا افسوسناک ہے۔امت مسلمہ کی ضرورت متحدہ مسلم بلاک ہے۔ سعودی عرب اور ایران افہام تفہیم سے تنازعات حل کریں۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.