لاہور , جناح ہسپتال سے 5سال کا بچہ اغوا ،دو سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیاگیا

پیر 11 جنوری 2016 21:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال سے 5سال کا بچہ اغوا ہوگیا ۔اغوا کے شبہ میں دو سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

پیرکو پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال میں عیادت کیلئے آنے والی خاتون کے ساتھ 5سالہ بچہ گم ہوگیا ، خاتون کے بیان کے مطابق اسے ایک دوسری خاتون پر شبہ ہے ۔ جس نے اپنا منہ چادر سے ڈھانپ رکھا تھا ، پولیس نے دو سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے بچہ کو بازیاب کروانے کلیئے پولیس جناح ہسپتال کے سی سی ٹی کیمرہ کی مدد بھی حاصل کر رہی ہے

متعلقہ عنوان :