نا بینا افراد مطا لبات منوانے کیلئے دوبارہ سڑکوں پر آ گئے،کلمہ چوک کے قریب میٹرو روٹ پر دھرنا ،دونوں اطراف کی سروس معطل
ڈی سی او اور سی سی پی او کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود نا بینا افراد نے احتجاج جاری رکھا
پیر 11 جنوری 2016 21:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نا بینا افراد نے حکومت کی طرف سے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف دوبارہ احتجاج شروع کردیا،نا بینا افراد نے کلمہ چوک کے قریب میٹرو روٹ پر دھرنا دیدیا جس سے دونوں اطراف کی سروس معطل ہو گئی ، ڈی سی او اور سی سی پی او کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود نا بینا افراد نے تحریری نوٹیفکیشن کے اجراء تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور، اٹک ، راولپنڈی ،بہاولپور سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے نا بینا افراد کی بڑی تعداد نے کلمہ چوک میں جمع ہو کر میٹرو کے روٹ پر احتجاج شروع کر دیا جس سے سروس معطل ہو گئی ۔(جاری ہے)
نا بینا افراد کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے جتنے بھی وعدے کئے انہیں پورا نہیں کیا گیا ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں خصوصی کوٹے کے تحت ملازمتیں دی جائیں۔
کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں میں چکر لگا لگا کر عاجز آ چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمیں روزگار اور اسے تحفظ دیا جائے ۔ نا بینا افراد کے دھرنے کی وجہ سے دونوں طرف میٹرو بس سروس معطل ہو گئی اور بسوں میں سوار مسافر انتظار کی سولی پر لٹکے رہے ۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جونا بینا افراد کو روٹ سے ہٹانے کے لئے مذاکرات کرتی رہی لیکن بے سود رہا ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس نے نا بینا افراد سے مذاکرات کئے اس دوران نا بینا افراد میٹرو کے روٹ سے ہٹ گئے تاہم کچھ دیر بعد دوبارہ میٹرو کے روٹ پر آ گئے جس سے سروس دوبارہ معطل ہو گئی ۔ نا بینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں رات گئے تک دھرنا جاری رکھا جس سے میٹرو بس سروس بھی معطل رہی ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.