دورہ نیوزی لینڈ ، محمد عامر کو ہوٹل سے باہر نہ جانے ، کسی مہمان سے نہ ملنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی پیر 11 جنوری 2016 22:28

دورہ نیوزی لینڈ ، محمد عامر کو ہوٹل سے باہر نہ جانے ، کسی مہمان سے نہ ..

آکلینڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ میں ہوٹل سے باہر نہ جانے اور کسی بھی مہمان سے نہ ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر بھی ہیں۔ ماضی کے تلخ واقعات کے باعث آج بھی محمد عامر پر شک کا سایہ قائم ہے۔ اس باعث ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے انہیں دورہ نیوزی لینڈ میں ہوٹل سے باہر نہ جانے اور کسی بھی مہمان سے نہ ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔