معذور افراد قابلیت اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ، انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں،وہ تھوڑی سی توجہ سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ، حکومت معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کو ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی معذور افراد پر مشتمل وفد سے گفتگو
پیر 11 جنوری 2016 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ معذور افراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں جن پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو یہ بھی عام افراد کی طرح ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتے ہیں ،حکومت ان افراد کی فلاح و بہبود اور ان کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔
پیر کو ان خیالات کا اظہار انہو ں نے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر خالد جمیل کی قیادت میں معذور افراد پر مشتمل ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ خدمت خلق کے جذبے کو اپنی ذات کا حصہ بنا کر ہم اپنی زندگی کو سہل اور آخرت کو خوبصورت بنا سکتے ہیں انسانی تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے خدمت انسانیت کو اپنا شعار بنایا وہ مرنے کے بعد زندہ و جاوید رہے اور ہمیشہ کے لیے اپنے آپ کو امر کر گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.