اداکارہ ماورا کا 21 گھنٹے تک واش روم کے ٹب میں موجود رہنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 00:29

اداکارہ ماورا کا 21 گھنٹے تک واش روم کے ٹب میں موجود رہنے کا انکشاف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.11جنوری 2016 ء) اداکارہ ماورا کا 21 گھنٹے تک واش روم کے ٹب میں موجود رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم " صنم تیری قسم" جلد ریلیز ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ ماورا نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے بھرپور محنت کی۔ اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ماورا نے فلم کے ایک گیت کیلئے 21 گھنٹے واش روم کے ایک ٹب میں ہی گزار دیے۔ اس انکشاف پر ماورا کے مداحوں کی جانب سے انہیں خوب داد دی جا رہی ہے۔