پاک بھارت اختلافات کو ختم کرنے کیلئے فنکاروں اور سیاستدانوں سمیت ہر شخص اپنا کردار ادا کرسکتا ہے، کیلاش کھیر

منگل 12 جنوری 2016 11:29

پاک بھارت اختلافات کو ختم کرنے کیلئے فنکاروں اور سیاستدانوں سمیت ہر ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) بھارت کے معروف گلوکار کیلاش کھیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اختلافات کو ختم کرنے کیلئے فنکاروں اور سیاستدانوں سمیت ہر شخص اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کیلاش کھیر نے اپنے کیرئیر، پاکستانی گلوکاروں اور پاکستان بھارت کے آپس کے تعلقات سمیت کئی پہلووٴں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اب تک 20 زبانوں میں 800 گانے گا چکا ہوں،کیلاش کھیر نے کہا کہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کی آواز دل کو چھو لینے والی ہے ، انہوں نے کہا کہ کیئریئر کے شروع میں اپنی البم بنانا چاہتا تھا تاہم اتفاقہ طور پر فلمی دنیا میں آگیا۔

متعلقہ عنوان :