پرائیوٹ یونیورسٹی کے پروفیسر قیصر درانی کو سرکاری گاڑی میں سوار افراد اپنےہمراہ لے گے،کارروائی کا ایجنسیوں پر شبہ

منگل 12 جنوری 2016 11:50

پرائیوٹ یونیورسٹی کے پروفیسر قیصر درانی کو سرکاری گاڑی میں سوار افراد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2016ء)کالا شاہ کاکو موٹر وے پر سرکاری گاڑی میں سوار افراد ایک پرائیوٹ یونیورسٹی کے پروفیسر قیصر شہریار درانی کو ساتھ لے گے ہیںتفصیلات کے مطابق ڈاکٹر قیصر دورانی گوجرانوالہ میں ایک پرائیوٹ یونیورسٹی کے ریکٹر ہیں وہ اپنے ڈرائیور اور دو ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ صبح گوجرانوالہ میںایک فنکشن میں شرکت کے لیے لاہور سے جار ہے تھے۔

(جاری ہے)

کالا شاہ کاکو موٹر وے کے قریب ایک سرکاری گاڑی میں سوار افراد نے ان کی کار روک کر فرداََ فرداََ کار سوار تمام افراد کے نام معلوم کئے بعد ازاں قیر درانی کے نام بتانے پر اُسے اپنی گاڑی میںبیٹھا کر نا معلوم مقام پر لے گے اوردوسرے ساتھیوں کو جانے کی اجازت دیدی۔ قیصر درانی فاسٹ یونیورسٹی میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ رہے وہ سعودی عرب میں کنگ سعود یونیورسٹی میں بھی پروفیسر رہے۔ شبہ ہے کہ انہیں ابھی ایجنسیوں کے افراد اٹھا کر لے گے۔ یاد رہےاس سے پہلے بھی ماضی قریب میںپنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرز کو دہشت گردی سے متعلق ان کی مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر حراست میں لیا گیا تھا۔‎