شاہ رخ خان کا پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ پر تبصرے سے انکار

منگل 12 جنوری 2016 12:30

شاہ رخ خان کا پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ پر تبصرے سے انکار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) کہتے ہیں دودھ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کرپیتا ہے۔ متنازعہ بیان دینے کے بعد سے بولی ووڈ سپر سٹارشاہ رخ خان کا حال بھی دودھ کے جلے جیسا ہی ہو چلا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز جب سپر سٹار سے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے بھارت میں کنسرٹ کے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے صاف انکار کرتے ہو ئے کہا کہ وہ اس موضوع پر کو ئی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ انکے منہ سے نکلی ہو ئی چھوٹی سی بات بھی دور تک کسی اور ہی پیرائے میں پہنچتی ہے۔

واضح رہے اداکار کی جانب سے چند ماہ قبل ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے بیان کے نتیجے میں انھیں متعدد بھارتی فلمی ، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔علاوہ ازیں انکے مذکورہ بیان کی وجہ سے انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”دلوالے“ کا بزنس بھی بڑی حد تک متا ثر ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :