ایران پر لاگو تعزیرات بہت جلد اٹھائی جا سکتی ہیں،یورپی یونین کا اعلان
امریکہ کا بھی جوہری معاہدہ پر ایران کی طر ف سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار
منگل 12 جنوری 2016 12:31
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) یورپی یونین کی بیرونی پالیسی کی سربراہ فریڈریکہ مغیرنی نے ایران پر لاگو تعزیرات بہت جلد اٹھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکہ نے بھی جوہری معاہدہ پر ایران کی طر ف سے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔جولائی میں طے ہونے والے ایک کثیر ملکی سمجھوتے کے تحت ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں متعدد اقدامات لینے ہیں، جس کے بعد متعدد بین الاقوامی تعزیرات اٹھائی جائیں گی۔
اس سنگ میل کے حصول میں کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔سمجھوتے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار تشکیل دینے سے باز رکھنا ہے تاہم اِس میں پْرامن مقاصد کے لیے ملک کی کچھ جوہری ٹیکنالوجی کی اجازت دی گئی ہے۔پراگ میں منعقدہ ایک اخباری کانفرنس میں، مغیرنی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ خود ساختہ یوم عمل درآمد بہت جلد آسکتا ہے۔(جاری ہے)
امریکی وزیر خارجہ جان کیری جو ویانا میں سمجھوتے کو آخری شکل دینے کے لیے ایران، چین اور یورپ کے اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ مذاکرات کے آخری دور میں شریک تھے، گذشتہ ہفتہ کہا ہے کہ اگر باقی معاملات خیر و خوبی سے ہوتے ہیں تو عمل درآمد کا کام اب چند ہی روز کا معاملہ ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے ایران کی جوہری معاہدہ پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ایران کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.