آفریدی ، وقار یونس نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ، عامر کی واپسی پر بھی خوش

منگل 12 جنوری 2016 12:41

آفریدی ، وقار یونس نیوزی لینڈ کیخلاف جیت کیلئے پرعزم ، عامر کی واپسی ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) قومی ٹی 20ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے محمدعامر کی واپسی کو خوش آئند ہے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرزمیں شامل ہیں،کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ محمدعامر نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھاہے۔ آکلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کیلیے پر عزم ہے، ٹیم میں متعددنوجوان باصلاحیت کھلاڑی موجودہیں کیویز کیخلاف وائٹ واش کرکے سیریز کے ساتھ ساتھ عالمی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں آ فریدی کا کہنا تھا کہ میڈیا سے مثبت رویئے کی امید ہے آکلینڈ میں بھی میڈیا نے لوکل کرنسی نہ ہونے پر ایک اور تماشہ کھڑا کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی پانچ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے ، اب وہ مختلف روپ میں دکھائی دیں گے۔عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے بے چین ہے ، 2،4 انٹرنیشنل میچ کھیل کر ردھم حاصل کرلے گا۔

پانچ سال بعد یہ دیکھنا ہے کہ عامر اب کیسا فاسٹ بولر ہے امید ہے وہ گراؤنڈ میں بھی بہترین کارکردگی دکھاسکیں اور سپیڈ برقرار رکھ سکیں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے ہیڈ کو چ کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی فیورٹ نہیں ہے، دونوں ٹیموں میں کئی میچ ونرز موجود ہیں مواقع سے فائدہ اٹھانے والی ٹیم ہی جیتے گی۔واضح رہے کہ رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز 15جنوری سے شروع ہوگی جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :