ایشوریا رائے نے ریکھا کو ماں کہہ کر جیا بچن کا دل بھی موم کر دیا

منگل 12 جنوری 2016 12:59

ایشوریا رائے نے ریکھا کو ماں کہہ کر جیا بچن کا دل بھی موم کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کی بہو اداکارہ ایشوریا نے سسر کی سابق محبوبہ اداکارہ ریکھا کو بھری محفل میں ماں کہہ کر سب کو حیرت زدہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقع حال ہی میں منعقد کی گئی ایوارڈ تقریب کے دوران پیش آیا۔ واضح رہے اداکارہ ایشوریا رائے کو انکی گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”جذبہ “ میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نوزا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم جب انھیں سٹیج پر اپنا ایوارڈ لینے کیلئے بلایا گیا تو انھوں نے سینئر اداکارہ ریکھا کو ماں کہہ انکے ہاتھ سے ایوارڈ وصول کرنے کی درخواست کی۔ جس پر ریکھا فوراً کھڑی ہوئیں اور بچن خاندان کی بہو اداکارہ ایشوریا رائے کی خواہش پوری کر دی۔ ریکھا سے ایوارڈ وصول کرنے پر ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ وہ اپنی ماں کے ہاتھ سے ایوارڈ لے رہی ہیں۔ بعد از میگا سٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن جو اس تقریب میں موجود تھیں انھوں نے بھی گزشتہ گلے شکوے پس پشت ڈال کر ریکھا کو گلے سے لگا۔ یادرہے دونوں سینئر اداکاراوٴں میں طویل عرصے سے جیا بچن کے شوہر میگا سٹار امیتابھ بچن اور ریکھا کے معاشقے کی بنا پر سرد جنگ جاری ہے