مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار،ڈاکٹروں نے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ دیدیا

منگل 12 جنوری 2016 13:14

مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار،ڈاکٹروں نے کرکٹ نہ کھیلنے کا مشورہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق پنڈلی کی انجری کا شکار ہو کر قومی ون ڈے کپ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ ایونٹ کے افتتاحی روز مرغزار گراوٴنڈ اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب لاہور بلوز کیخلاف میچ میں شریک تھے، تجربہ کار بیٹسمین 7گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد ہی ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ٹیم کے کوچ باسط علی کے مطابق مصباح الحق کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ2 سے 3 ہفتے تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔یاد رہے کہ مصباح الحق نے پی سی بی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ مو خر کرتے ہوئے آئندہ برس انگلینڈ کے دورے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :