صحت برقرار رکھنے کیلئے پیدل چلنے کو عادت بنائیں ،اکشے کمار اور نمرت کی ملکی عوام کو نصیحت

منگل 12 جنوری 2016 13:22

صحت برقرار رکھنے کیلئے پیدل چلنے کو عادت بنائیں ،اکشے کمار اور نمرت ..

لدھیانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار اکشے کمار ساتھی داکارہ نمرت کورکے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ”ایئر لفٹ“ میں نظر آئیں گے۔ دونوں اداکاروں نے اتور کے روز بھارتی شہر ممبئی میں انسانی صحت کیلئے پیدل چلنے کی اہمیت سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے منعقد کی جانے والی ریلی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اداکار اکشے کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنی صحت کو بر قرار رکھنے کیلئے ذیادہ سے ذیادہ پیدل سفر کرنا چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ انکی فٹنس کا راز بھی ہر روز باقاعدگی سے واک کرناہے۔ انکا کہنا تھا کہ صحت مند بھارت کیلئے ضروری ہے کہ ہم پیدل چلنے کے صحت پر مثبت اثرات کے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں اور ان پر عمل کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکس بپا واک کے ایونٹ کا انعقاد بھارت کے15مختلف شہروں میں کیا جائے گا جس میں ماہرین صحت پیدل چلنے کے فوائد پر روشنی ڈالیں گے۔