پاکستانی فٹبالر محمد دوراب بھارت اور نیپال کے بعد اب امریکہ کی نمائندگی کا خواہاں

منگل 12 جنوری 2016 14:34

پاکستانی فٹبالر محمد دوراب بھارت اور نیپال کے بعد اب امریکہ کی نمائندگی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) فٹ بال کے نوجوان کھلاڑی، محمد دوراب الیاس نیپال اور بھارت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکا ہے۔ اب وہ بین الاقوامی مقابلوں میں امریکہ کی نمائندگی کا خواہاں ہے۔اسلام آباد کا 18 سالہ محمد دوراب الیاس ترکِ وطن کرکے امریکہ کے علاقے ورجنیا میں اپنے والد کے پاس پہنچ گیا ہے۔

سوکر (فٹ بال) کا یہ نوعمر کھلاڑی، بحیثیت گول کیپر، اسلام آباد لیگ اور نیپال میں ہونے والے ساوٴتھ ایشن سوکر کپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے کے بعد، دو تا سات فروری تک بھارتی شہر گوا میں ہونے والے ساوٴتھ ایشن فٹبال ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کے لئے چنا گیا ہے۔محمد دوراب الیاس نے امریکی میڈیا کوبتایا کہ وہ کسی امریکی کلب میں شمولیت اختیار کرے گا، اور سخت محنت سے پاکستان میں حاصل کردہ مقام کو امریکہ میں بھی ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کریگا۔

(جاری ہے)

دوراب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فٹبال کو حکومت کی بھرپور سرپرستی حاصل نہیں، جس کی وجہ سے بڑی صلاحیتوں کے باوجود کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن نہیں کر پاتے۔اس نے کہا کہ وہ ہر روز دو گھنٹے پریکٹس کرتا ہے اور اپنی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ اس لئے، اْنھیں یقین ہے کہ امریکہ میں بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جائے گا۔

دوراب نے کہا کہ وہ پاکستان کے بعد اب امریکہ کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کرنے کا خواہاں ہے اور سخت محنت سے اپنا یہ خواب شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم رکھتا ہے۔دوراب کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو دل میں رکھ کر امریکہ کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں،‘ اور اگر سرپرستی نصیب ہوئی، تو وہ بہت جلد امریکہ میں بھی اپنا مقام حاصل کرسکوں گا۔

متعلقہ عنوان :