فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ میسی اور دنیائے کرکٹ کے سپر سٹار وسیم اکرم دیکھئے ایک دلچسپ اشتہار میں ایک ساتھ۔‎

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 12 جنوری 2016 15:44

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ میسی اور دنیائے کرکٹ کے سپر سٹار وسیم ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری- 2016ء) چپس بنانیوالی معروف کمپنی ” لیز “ نے اپنے ایک اشتہار میں شہرہ آفاق فٹ بالر لیونل میسی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو اکھٹا کر دیا ہے ۔ اشتہار کے شروع میں لیونل میسی چپس کھاتے ہوئے ایک بازار سے گزرتے نظر آتے ہیں جہاں ایک بزرگ پینٹر انہیں ان کی تصویر بنانے کی آفر کرتا ہے جو میسی قبول کرلیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بزرگ پینٹر کے منہ میں چپس دیکھ کر پانی آجاتا ہے اور وہ میسی کو سائیڈ پوز دلوا کر آہستہ آہستہ ان کے سارے چپس کھا جاتا ہے ۔ جب میسی تصویر بنوانے کے بعد چپس کھانے کے لیے پیکٹ میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو انہیں ساری حقیقت کا پتہ لگتا ہے ۔ اسی اثناء میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی چپس کھاتے نظر سامنے سے آتے دکھائی دیتے ہیں اور میسی ان کے ہاتھ میں چپس کا پیکٹ دیکھ کر انہیں تصویربنوانے کے آفر کر دیتے ہیں ۔

فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ میسی اور دنیائے کرکٹ کے سپر سٹار وسیم ..

متعلقہ عنوان :