شہریوں کی سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی ، مظاہرین نے احتجاج کے دوران گیس کے بل بھی نذر آتش کر دئیے
منگل 12 جنوری 2016 16:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت لاہورمیں گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے گیس کے بل بھی نذر آتش کر دیئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے یتیم خانہ، سکیم مور،مرغزار کالونی ،علامہ اقبال ٹاون میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ،حتجاجی مظاہرے میں شہریوں نے سوئی گیس حکام کیخلاف نعرے بازی کی ، مظاہرے میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور بچے بھوکے پیٹ گھروں میں بیٹھے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ لکڑیاں بھی مہنگی ہونے کی وجہ سے انہیں کھانا باہر سے خریدنا پڑ رہا ہے جس سے گھر کا سارا بجٹ بھی ڈسٹرب ہو رہا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل شہریوں نے اس موقع پر گیس کے بل بھی نذر آتش کئے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.