قوم کی توقعات نواز شریف اور راحیل شریف سے وابستہ ہیں،ملک راشد صدیق کھوکھر

منگل 12 جنوری 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ڈپٹی میر،جنرل سیکریڑی پی پی 161چےئرمین یوسی 259از میر ٹاؤن ملک راشد صدیق کھوکھرنے کہا ہے کہ قوم کی توقعات نواز شریف اور راحیل شریف سے وابستہ ہیں۔ پاکستان میں ایران اور سعودی عرب کے حق میں ہونیوالے مظاہروں سے فرقہ واریت میں اضافہ ہو گا۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اسلام دشمن طاقتیں فرقہ واریت کو مسلمانوں کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔ مسلم ممالک آپس میں لڑ کر دشمن کو خوش نہ کریں۔ مذہب کو دہشتگردی نہیں امن کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔ایران ، سعودی چپقلش تشویشناک معاملہ ہے۔داعش اور القاعدہ کا طرز عمل خلاف اسلام ہے۔ داعش اور القاعدہ جیتی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود دسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راشد صدیق کھوکھر نے کہا اسلامی ممالک کو لڑانا عالمی گریٹ گیم کاحصہ ہے۔دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کو ضائع نہ کیاجائے۔ نیشنل ایکشن پلان کو متنازعہ بنانا حب الوطنی نہیں۔ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے انتہا پسندانہ مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہو گا۔ رینجرز کے اختیارات محدود کرنا ملک و قوم سے غداری ہے۔پاکستان میں بیرونی ملکی مداخلت ختم کئے بغیر دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔