بریندر سران ڈیبیو ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرنے والے پانچویں بھارتی باؤلر بن گئے

منگل 12 جنوری 2016 16:32

بریندر سران ڈیبیو ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرنے والے پانچویں ..

پرتھ ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) بریندر سران ڈیبیو ون ڈے میچ میں دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرنے والے پانچویں بھارتی باؤلر بن گئے۔ سران نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں فنچ اور وارنر کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے لیفٹ آرم میڈیم فاسٹ باؤلر سران کو ون ڈے کیپ پہنائی، انہوں نے ابتدائی اوورز میں کینگروز کے دونوں اوپنرز فنچ اور وارنر کو آؤٹ کر کے ٹیم کو اہم کامیابیاں دلائیں تاہم اس کے بعد وہ خاطرخواہ کامیابی نہ حاصل کر سکے، وہ ڈیبیو ون ڈے میں حریف ٹیم کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرنے والے پانچویں بھارتی باؤلر بن گئے ہیں، اس سے قبل سلوی، یوہانن، وینکاتارامنا اور سلکار بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں باؤلرز دس سے زائد ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔