کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ بار دو سو رنز کی شراکت میں شامل رہنے کا ٹنڈولکر اور گنگولی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

منگل 12 جنوری 2016 16:34

کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ بار دو سو رنز کی شراکت میں شامل رہنے کا ..

پرتھ ۔ 12 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جنوری۔2016ء) ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ بار دو سو یا زائد رنز کی شراکت میں شامل رہنے کا ٹنڈولکر اور گنگولی کا ریکارڈ توڑ ڈالا، کوہلی نے کینگروز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں روہت شرما کے ساتھ مل کر 200 سے زائد رنز کی شراکت قائم کی، کوہلی سات بار ڈبل سنچری شراکت میں شامل رہے جبکہ ٹنڈولکر اور گنگولی کو چھ، چھ بار یہ اعزاز حاصل تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس میچ میں شرما 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کوہلی 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :