مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا جمعتہ المبارک کو یوم یکجہتی منانے کا اعلان ، شام کے مظلوم مسلمانوں کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا جائیگا
انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اور ملت اسلامیہ کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کا متفقہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ مستحسن قدم ہے ‘ طاہر محمود اشرفی ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا شبیر عثمانی ،سردار محمد خان لغاری و دیگر کا خطاب
منگل 12 جنوری 2016 19:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) ملک کی مختلف مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے پاکستانی اور سعودی عرب کی قیادت کے درمیان دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اور ملت اسلامیہ کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کا متفقہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ مستحسن قدم ہے ۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے زیر اہتما م ہونے والے ایک مشترکہ اجلاس میں کہی گئی ۔ اجلاس کی صدار ت حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی ۔ اجلاس میں پاکستان علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مولانا شبیر عثمانی ، جمعیت علماء پاکستان کے سردار محمد خان لغاری ، سنی اتحاد کونسل سواد اعظم کے پیر محفوظ مشہدی ، جمعیت علماء اہلحدیث کے مولانا غلام اﷲ خان ، تحفظ مدارس دینیہ کے مولانا حفیظ الرحمن ، جمعیت علماء اہلسنت کے مولانا برابر الحق ، وفاق المساجد پاکستان کے مولانا عبدالقیوم، علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے صدر صاحبزادہ حافظ محمد طارق، جمعیت علماء اسلام کے مولانا محمد عبد اﷲ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.