خاتون مریضہ کو آپریشن کیلئے 2018 ء کی تاریخ دینا شرمناک ہے‘ عائشہ مبشر
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو یا غریب خاتون کے آپریشن کا معاملہ، حکمرانوں کے پاس صرف 2018 ء کی تاریخ ہے‘ سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک
منگل 12 جنوری 2016 19:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات عائشہ مبشر نے کہا ہے کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں دل کے مرض میں مبتلا خواتین کو آپریشن کیلئے 2018 ء کی تاریخیں دے جارہی ہیں جو انسانیت دشمنی کی شرمناک مثال اور نام نہاد خادم اعلیٰ کی گورننس منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانو! خواتین کو ’’سکوٹیز‘‘ کی بجائے علاج کی بروقت سہولتیں دو۔
وہ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ دنیا کے کسی مہذب معاشرہ کے اندر اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ کسی مریض کو فوری علاج اور آپریشن کی ضرورت ہو اور اسے 2 سال بعد کی تاریخ دی جائے مگر یہ شرمناک واقعات پنجاب میں ہورہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے کہ خادم اعلیٰ انڈر پاس، میٹرومنصوبے کو تو ایک سال کی قلیل مدت میں پورے کرتا ہے مگر غریب خواتین کے آپریشن کیلئے 2سال بعد کی تاریخ دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت اور پنجاب کی پارلیمانی اپوزیشن ایک ہی پیج پر ہے۔ افسوس عام آدمی کے دکھ درد کا کسی کو احساس نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ق لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کی خواتین سے کہتی ہیں کہ وہ دل کی مریضہ حنیفہ کے مسئلہ کو پنجاب اسمبلی کے فلورپر اٹھائیں اور اس ظلم اور غیر انسانی حرکت پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کی بات ہو یا کسی غریب خاتون کے آپریشن کی حکمرانوں کے پاس صرف 2018 ء کی تاریخ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.