پنجاب بھر میں 595ٹریفک حادثات میں 08 افراد جاں بحق،561 زخمی

منگل 12 جنوری 2016 19:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز561ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں08افراد جاں بحق جبکہ 561 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ240افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران08افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 245 ڈرائیورز،24کم عمرڈرائیو،404مسافراور80پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ104ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت105متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد49حادثات میں57متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ 37 حادثات میں48متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل729متاثرین میں 561مرد اور168خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں101افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور476فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 152زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں449موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے،60موٹر کاریں،54مسافربسیں،20ٹرک اور75دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :