ہڑپہ ڈویلپمنٹ پلان میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج ،ہڑپہ میوزیم ،عالمی معیار کا ہوٹل اور باؤنڈی وال کو شامل کیا جائیگا‘رانا مشہود احمد

محکمہ آرکیالوجی ہڑپہ میں سوونیئر شاپ قائم کریگا ،ہڑپہ کا سمبل ،ماڈل اور ڈاکومنٹری فوری مکمل کی جائے ‘صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب

منگل 12 جنوری 2016 19:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم و آرکیالوجی رانامشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ ہڑپہ ڈویلپمنٹ پلان جلد مکمل کیا جائے گا،انہوں نے ہدایت کی کہ پلان میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج ،ہڑپہ میوزیم ،عالمی معیار کا ہوٹل اور ہڑپہ کے آثار قدیمہ کی باؤنڈی وال کو لازمی شامل کیا جائے ،ساہیوال کی ضلعی انتظامیہ ہڑپہ کو جانے والی شاہراہ کی کشادگی اور علاقے میں سیوریج ،بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے -اس امر کا اظہار انہوں نے ہڑپہ کے آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اس عالمی ورثے کی طرف متوجہ کرنے کی سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا-اجلاس میں سیکرٹری آرکیالوجی ہمایوں مظہر شیخ ،ڈائریکٹر لاہور میوزیم ،ایم ڈی پنجاب ٹوررزم اور کام سیٹس کے نمائندوں نے شرکت کی -رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہڑپہ کے آثار قدیمہ کی ترقی اور اسے سیاحتی مرکز بنانے میں یو ایس قونصلیٹ بھی دلچسپی لے رہا ہے اور اس سلسلے میں مالی معاونت کا بھی وعدہ کیا گیا ہے -انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آرکیالوجی ،ڈائریکٹر میوزیم ،کام سیٹس اور فرینڈز آف ہڑپہ کے نمائندوں پر کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ہڑپہ پراجیکٹ پلان کو حتمی شکل دے گی -انہو ں نے ہدایت کی کہ ہڑپہ کا سمبل تیار کیا جائے جو یونی کون کا ماڈل بھی ہو سکتاہے -انہوں نے کہا کہ ہڑپہ کا ماڈل اور ڈاکومنٹری فوری طور پر تیار کرنے کی ضرورت ہے جو سیاحوں کی ہڑپہ کے آثار قدیمہ میں داخلے کے موقع پر دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں -رانامشہود احمد نے ہدایت کی کہ ہڑپہ کے آس پاس گراؤنڈ ز اور پارکس کو ڈویلپ کیا جائے تا کہ فیملیز اور سکولو ں کے طلبا و طالبات کو اس سیاحتی مرکز کی طرف راغب کیا جائے -رانا مشہود احمدخاں نے آثار قدیمہ میں موجود کینٹین کا معیار بہتر بنانے کی بھی تاکید کی -انہوں نے ڈی جی آرکیالوجی کو کہا کہ سیاحوں کے لئے سوونیئر شاپس قائم کی جائے تاکہ ہڑپہ کی قدیم ثقافت سے متعلقہ مختلف آئٹمز سیاحوں کو یاد گار کے طور پر فراہم کی جا سکیں-

متعلقہ عنوان :