دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں لیکن سعودی عرب میں اپنی فوجیں نہیں بھجوائیں گے:مشیر خارجہ سر تاج عزیز
ذیشان حیدر منگل 12 جنوری 2016 20:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہیں لیکن سعودی عرب میں اپنی فوجیں نہیں بھجوائیں گے۔ سعودیہ ایران کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کو سعودی عرب ایران کشیدگی پر حکومتی پالیس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے مشیر سر تاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف 34 ملکی اتحاد کا حصہ ہے لیکن سعوی عرب میں زمینی فوج نہیں بھیج رہے کسی ملک میں فوج بھیجنا پالیسی کے خلاف ہے۔
پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے ہی فوج بھیجے گا۔ سرتاج عزیز نے بتایا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستانی فوج بھجوانے کی درخواست نہیں کی۔ خارجہ امور کمیٹی نے سعودی عرب ایران تنازع میں حکومتی پالیسی کی حمایت کی۔ کمیٹی کے چیئرمین اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کشیدگی کی خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.