روہت شرما نے آسٹریلیا میں سر ویوین رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

منگل 12 جنوری 2016 21:01

روہت شرما نے آسٹریلیا میں سر ویوین رچرڈز کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) بھارت کے بیٹسمین روہت شرما نے آسٹریلیا کی سر زمین پر ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سر ویوین رچرڈز کا ایک روزہ میچوں میں 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز نے سنہ 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے میدان میں ناقابلِ شکست 153 رنز بنائے تھے۔

روہت شرما نے منگل کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 171 رنز بنائے اور آوٴٹ نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف یہ کارنامہ 163 گیندوں پر 13 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے سر انجام دیا۔روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اسی میچ میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 207 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔خیال رہے کہ روہت شرما ایک روزہ میچوں میں دو ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک روزہ میچوں کی تاریخ کی سب سے لمبی اننگز بھی کھیل رکھی ہے جب انھوں نے سری لنکا کے خلاف 264 رنز سکور کیے تھے۔بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف آخری دس اوورز میں 93 رنز بنائے۔ ۔

متعلقہ عنوان :