ڈی آئی خان میں واقع گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 12 جنوری 2016 21:04

ڈی آئی خان میں واقع گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی

ڈی آئی خان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جنوری 2016 ء) ڈی آئی خان میں واقع گومل یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈی آئی خان میں واقع گومل یونیورسٹی کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی ہاسٹلز میں مقیم تمام طلبہ کو ہاسٹل بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔