کراچی ، یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کیلئے مقامی ورژن متعارف کرا دیا

ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کریگا

منگل 12 جنوری 2016 21:20

کراچی ، یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کیلئے مقامی ورژن متعارف ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء ) یوٹیوب نے پاکستان، نیپال اور سری لنکا کیلئے مقامی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ورژن اِن ملکوں میں انٹر نیٹ استعمال کرنے والوں کو اُن کی ضرورت کے عین مطابق ہائی کوالٹی ویڈیوز کا تجربہ فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ ورژن استعمال کرنے والوں کو دنیا کے سب سے بڑے آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم پردستیاب دنیا بھر کے مواد کی وسیع اقسام تک رسائی کے علاوہ وہ اپنی ثقافت اور زبان کے مزاج کے مطابق آگاہی حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ تفریح اور علم بھی حاصل کر سکیں گے۔

اب اِن ملکوں میں یو ٹیوب کے ہوم پیچ پر وزٹ کرنے والے اپنے ملکوں کی ایسی ویڈیوز اور پلے لسٹس دیکھ سکیں گے جو اِن ملکوں میں خود اْن کی اپنی زبان اور ڈومین میں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

یوٹیوب دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی ہے جسے دنیا بھر میں ماہانہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں اور اب اردو، نیپالی اور سنہالی سمیت 76 زبانوں میں دنیا کے 88ملکوں میں مقامی طور پر بھی دستیاب ہے۔

آج سے ان ممالک میں یوٹیوب کا وزٹ کرنے والے اپنے ملک کیلئے ڈیفالٹ یوٹیوب سائٹ دیکھ سکیں گے، مثال کے طور پر، پاکستان میں یو ٹیوب کے ہوم پیج کا وزٹ کرنے والے اب یوٹیوب پاکستان کی ویب سائٹ اردو میں دیکھ سکیں گے جس میں پاکستان کی پسندیدہ اور تجویز کردہ ویڈیوز کی پلے لسٹس بھی شامل ہیں۔ لوگ اب زیادہ آسانی کے ساتھ ، دنیا کی سب سے بڑی اور منفرد ویڈیو شیئرنگ کمیونٹی میں اپنی متعلقہ مقامی ویڈیو تلاش کر سکیں گے۔

اس تعارف کے نتیجے میں پاکستان، نیپال اور سری لنکا سے مزید لوگوں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی تخلیقات اور ویڈیوز باقی دنیا کے ساتھ شیئر کر سکیں۔اس موقع پر گوگل کے نمائندے نے کہا،”یہ ورژن متعارف کرانے کا ہمارا مقصد یوٹیوب کے تجربہ کوپاکستان، نیپال اور سری لنکا کی ضروریات کے مطابق زیادہ سے زیادہ بہتر بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مقامی تخلیق کاروں ، شخصیات اور موسیقاروں کیلئے کام کرنے کی راہ ہموار ہو گی اور وہ دنیا کی سب سے بڑی اور متحرک ویڈیو کمیونٹی میں اپنی چمک دمک دکھا سکیں۔

“دنیا کی سب سے بڑی، عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید معلوما ت کو منظم کرنے کیلئے گوگل کے مشن کے ساتھ ہم یوٹیوب سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز پر فکر وفن کے تحفظ اور تبادلے کیلئے پر عزم ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ انٹرنیٹ ایک وسیع، محفوظ اور باعافیت پلیٹ فارم کے طور پر قائم رہے، جس کیلئے ہم صنعت، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ عالمی سطح پر مستقل گفت و شنید کرتے رہیں گے۔ ہم حکومت کی جانب سے ویڈیوز کو بند کرنے کیلئے درخواستوں/ہدایات کو ٹریک کرتے رہیں گے اور اپنی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بھی شامل کرتے رہیں گے

متعلقہ عنوان :