پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر تنازعات کو ختم کیا جائے ،صوبے کے تحفظات کو دور کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے متفقہ روٹ کا تعین کیا جائے

اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی کابیان

منگل 12 جنوری 2016 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر تنازعات کو ختم کیا جائے ،صوبے کے تحفظات کو دور کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظررکھتے ہوئے متفقہ روٹ کا تعین کیا جائے،جس انداز سے صوبائیت کو اچھالاجارہاہے یہ انتہائی خطرناک صورت اختیار کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک چائنہ دوستی دنیا بھر میں ایک مثال رکھتی ہے،وفاقی حکومت حالیہ منصوبہ کو تمام صوبوں کے لیے یکساں مفید بنائے ،باہمی تنازع سے چین سمیت دیگر ممالک کو غلط پیغام دیا جارہاہے،انہوں کہاکہ اقتصادی کوریڈور منصوبہ پورے خطہ کے لیے بہت اہم ہے،تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق سے طے پانے والا منصوبہ پر اختلافات اورتنازعات کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے،حالیہ منصوبہ سے اگر بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا تو مایوس کن نتائج برآمد ہوں گے ،یہ ایسا منصوبہ ہے جس سے ناراض بلوچوں اوربلوچستان میں پائے جانے والے احساس کم تری کا یقینی خاتمہ کیا جاسکتا ہے،علامہ احمدلدھیانوی نے مزید کہاکہ حکومت پاک چائنہ منصوبہ کی طرح عرب ممالک بالخصوص سعودیہ عرب اور دیگر ممالک سے بھی تجارتی تعلقات کا بڑھائے۔

متعلقہ عنوان :