رنگ روڈ کا ٹھیکہ پرویز الٰہی دور میں دیا گیا ،بھائی کا کنٹریکٹ منسوخ ہونے پر اس وقت کے آرمی چیف پرویز کیانی نے کبھی شکوہ نہیں کیا ‘ شہباز شریف
دو مرتبہ وارننگ کے باوجود صحیح کام نہ کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو
منگل 12 جنوری 2016 22:41
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کا ٹھیکہ ہمارے نہیں بلکہ پرویز الٰہی دور حکومت میں دیا گیا ، دو مرتبہ وارننگ کے باوجود صحیح کام نہ کرنے پر ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا ، کنٹریکٹر کامران کیانی کی طرف سے کمٹمنٹ کے مطابق کام نہ کرنے پر انکے بھائی اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے دو مرتبہ بات کی تھی ،کنٹریکٹ منسوخ کرنے پر جنرل اشفاق کیانی نے کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ 2008ء کے انتخابات میں پنجاب میں ہماری حکومت بنی لیکن رنگ روڈ کا ٹھیکہ پرویز الٰہی کے دور میں دیا گیا ۔ میں نے جب اس منصوبے کا دورہ کیا تو معاہدے کے مطابق اس پر صحیح کام نہیں ہو رہا تھا جس پر میں نے کنٹریکٹر کو وارننگ دی تھی۔(جاری ہے)
مجھے بتایا گیا تھاکہ کنٹریکٹر آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بھائی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ میری دو مرتبہ اس وقت کے آرمی چیف جنرل اشفاق سے ملاقات ہوئی تھی اور میں نے ان سے اس متعلق ضرور بات تھی جس پر انہوں نے کہا کہ میں اپنے بھائی سے بات کروں گا ۔اس حوالے سے کامران کیانی نے شکوہ کیا تھاکہ آپ نے ان کے بھائی سے اس متعلق شکایت کی ہے جس پر میں نے انہیں کہا تھاکہ آپ کمٹمنٹ کے مطابق کام نہیں کر رہے اور آپ کو اپنے بھائی کے نام کی لاج رکھنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ دو مرتبہ وارننگ کے باوجود ٹھیک کام نہ کرنے پر میں نے اس ٹھیکے کو منسوخ کر دیا تھا تاہم جنرل اشفاق پر نے کبھی اس حوالے سے شکوہ نہیں کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.